مُلائیت اور ادبا کی دماغی کنفیوژن
رقص ، سوشل میڈیا کی طاقت ، ملائیت اور ادبا کی دماغی کنفیوژن — بچوں اور طلبا کے رقص کو مذہب سے جوڑنا آئیں بائیں شائیں اور ادھر اُدھر اگر مگر کی باتیں کرنا کنفیوذڈ دماغی ہے اس کا مطلب ہے آپ کے اندر بھی کوئی چھوٹا موٹا مولوی آلتی پالتی مار کر بیٹھا ہے ۔ تعلیمی ادارے اپنا کام نہیں کر رہے تو نئی جنریشن جو کسی بھی بہانے سے گھٹن زدہ ماحول میں چاہے سوشل ایپس پر یا کہیں بھی ایسی ایکٹوٹیز کر رہی ہے وہ تعلیمی اداروں کی تعلیم سے زیادہ موثر ہے اس گھٹن کو کم کرنے میں جو ہمارے معاشرے میں مولوی نے پھیلائی ہے ۔ ہم نے تعلیمی اداروں سے نکلنے والے ڈاکٹر انجینئیر افسر سب دیکھ لیے ہمیں پہلے آزادی چاہیے سادہ سے الفاظ لکھ رہا ہوں کوئی تفصیلی مضمون وغیرہ نہیں ہمیں آزادی اور فن کے ہر عکس اور پرتو کو مثبت انداز میں دیکھنا ہے ۔۔ آپ سوشل ایپس کے شعرا اور ادیب مولوی بن کر جس مغربی کلچر کے اثر کی بات کررہے ہیں اور الزام دے رہے ہیں کہ ہمارے تعلیمی اداروں اور بچوں کو خراب کر رہا ہے ۔۔ اسی سوشل میڈیا نے ہمارے ہاں کے قدیم تعصبات ، نظریات اور گھٹن کو پاش پاش کر دیا ہے ۔ یہی وہ میڈیم ہیں جہاں...