اشاعتیں

جنوری, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

101 اشعار - توقیر رضا

- توقیر رضا 101 اشعار  آٹھ ، دَس سال پرانی شاعری سے انتخاب  —- میں بہت پیار کرنے والا ہوں تم پرندوں سے پوچھ سکتی ہو  - بھاگ اور اتنا دور بھاگ کے جا  رنگ اور روشنی تیاگ کے جا  تجھ سے کس نے کہا تھا چھُو اس کو  کس نے بولا قریب آگ کے جا  - پسِ نظر کبھی پیشِ نظر ڈراتا ہے  وہ خواب آج بھی مقدور بھر ڈراتا ہے  تجھے خبر نہیں کیا شے ہے خوفِ تنہائی  ڈھلے جو شام تو خود اپنا گھر ڈراتا ہے  - میں تو ہوں ایک وہم اک سایا  کیا خبر تم کو کیا نظر آیا  - دیکھو مجھ کو یاد نہیں ہے رستوں کی تفصیل  یہیں کہیں وہ چاند ہوا تھا مٹی میں تحلیل  - راستوں کی سر کشی کے سامنے  میں اُٹھا دیوار ہونے کے لیے  - پیش اب کیا غم ہستی کی میں توجیہہ کروں  مسئلہ واضح تو ہو جب کوئی توضیح کروں  زخم دیتا ہے تو دے ، ساتھ یہ توفیق بھی دے  اپنا ہر زخم گنوں اور تری تسبیح کروں  - موت چپ ہے ، چپ خدا کی مستند آواز ہے  غور سے سن زندگی کو کتنی بدآواز ہے  میں خدا تو ہوں نہیں جو چپ رہوں ہر بات پر آدمی ہوں میرے ہونے کی سند آواز ہے...

Book: Chan Di Mitti - Pdf

https://apnaorg.com/books/shahmukhi/chann-di-mitti/book.php?fldr=book