ادونیس اور انور سن راے کے تراجم
ادونیس سے تعارف اور انور سن راے کے تراجم — میں ابھی ادونیس Adonis کو دریافت کرنے کی خوشی اور حیرت میں مبتلا تھا کہ یہ جان کر سرشار ہو گیا ہوں جو عرب کے اس بڑے شاعر کی کچھ نظمیں ہماری اپنی زبان میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔۔۔اور اس کارنمایاں کا سہرا انورسن راے کے سر ہے ۔انور سن راے خود ایک معروف شاعر ،مترجم اور صحافی ہیں ۔۔ ادونیس کی نظموں کے تراجم پر مشتمل یہ کتاب " نیویارک کے لیے ایک قبر اور دوسری نظمیں " یقینا بہت اہمیت کی حامل ہے ۔۔مترجم ہونا ایک بہت سنجیدہ اور بڑی ذمہ داری کا منصب ہے۔۔ترجمہ بہت سے لوگ کر سکتے ہیں لیکن وہ بس لفظوں کی حد تک ایسا کر پاتے ہیں ۔۔زبان کے اندر ایک زبان ہوشیدہ ہوتی ہے جس کی بنیادیں اس زبان کے کلچر میں پیوست ہوتی ہے۔۔مترجم جب تک اس سے مانوس نہیں وہ لفظی ترجمہ تو کر لے گا لیکن وہ فضا، کیفیت اور تاثیر نہیں پیدا کر سکتا جو اصل فن پارے میں موجود ہوتی ہے ۔۔بہر صورت میں یہ کہوں گا کہ ترجمہ ایک اہم کام ہے اس کی اہمیت لگی بندھی غزل اور نظم کی اس دو جمع دو قسم کی شاعری سے کہیں زیادہ ہے جو ہمارے اردگرد کثرت سے ہو رہی ہے ۔۔ ایسے تراجم ...