انسان عظیم ہے
انسان عظیم ہے (کچھ خیالات) — ہم اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو نوع انسانی کے تاریخی سفر کو یکسر الٹ پلٹ دینے والے عہد میں زندہ ہے ۔ اتنا کچھ کسی نسل نے نہیں دیکھا ہوگا اکیسویں صدی کے ظہور کے ساتھ انسان نے بالکل الگ دنیا کا مشاہدہ کیا جہاں دن بدن زندگی کے ہر شعبے میں حیران کن تبدیلیاں اور ترقی رونما ہوئی ۔ میں ہر چیز کو انسان کے ماضی اور اس کے تاریخی سفر کے پس منظر میں دیکھتا ہوں ۔ میں بد قسمت نہیں خوش قسمت ہوں کہ انسانی ترقی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ انسان جس کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ۔ آج کتنی بیماریوں کا علاج دریافت کر چکا ہے آنے والا عہد طبل جنگ بجاتا ہوا دکھائی دیتا ہے لیکن اگر اس سب کے بعد یا قبل انسان نے کوئی ایسا درمیانی رستہ تلاش کر لیا جہاں اس کی فطرت کو اس کے اپنے ہم جنس مفاد پرست طبقہ استعمال نہ کر سکے اور انسان اک ہارمنی کے ساتھ رہنے لگے تو یہ زمین پر جنت بسانے کے مترادف ہو گا جہاں ہر سہولت میسر ہے اور جہاں انسان ایسے خواب دیکھ رہا ہے کہ ساری کاینات اس کی دسترس میں ہے ۔ اگر آپ انسان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے موجودہ عہد تک آئیں تو آپ خوش ...