اشاعتیں

اکتوبر 4, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فیس بک ڈائری 04 اکتوبر 2014

 فیس بک ڈائری  04 اکتوبر 2014  شیعہ ہو یا سنی دیوبندی ہو یا وہابی انہیں انسان کی موت کا کوئی دکھ نہیں ہے انہیں صرف اپنے مسلک سے پیار ہے دوسرے مسلک کا بندہ مر جائے یہ انسانی بنیاد پر تعزیت بھی نہیں کر سکتے بلکہ خوشی مناتے ہیں یعنی موت ان کے لیے کوئی سانحہ نہیں جشن کا موقع ہے ۔ کئی روشن خیال اور شدت پسند ملحد بھی ایسے ہیں اور ہر سماج میں ہیں یہ سارے گروہ انسانی نسل کے لیے خطرہ ہیں لیکن انہیں علم سے بدلا جا سکتا ہے  مرنے کی خواہش تو ان کے لیے نہیں کی جا سکتی ۔ یہ کتاب ، سنت اور دین کے ساتھ بھی مذاق کرتے ہیں  دکھ اس بات کا ہے کہ مسلسل ادبی حلقوں سے بھی ایسے لوگ نمودار ہو رہے ہیں جو ذاتی عقائد کی بنیاد پر انسانوں سے نفرت کرتے ہیں ۔ یہ بنیادی اسباب ہیں کہ ہمارے معاشرے میں کبھی مکالمہ کا جنم نہیں ہو سکا  اور مستقبل بعید تک اس کے کوئی چانسز نہیں کوئی اک اٹھتا ہے اور اپنے ہنر کو موت کے ہاتھ فروخت کر دیتا ہے طاقت کے پاس گروی رکھ دیتا ہے اور ہماری محنت ضائع کر دیتا ہے یہ سچ ہے روشن فکر ادیبوں کی محنتیں ضائع ہوتے ہوئے سخت دکھ ہوتا ہے جن کا گناہ اس سماج کو خوب صورت دیکھ...