70 نظمیں | توقیر رضا | اردو + پنجابی
35 اردو نظمیں — 01- زندان کی عُریاں وحشت جاگ رہے ہیں بے ہنگم سے خواب کی اینٹیں ایک عمارت عُریانی کی جس کی دیواروں کے اوپر دو جسموں کے ننگے سایے بھاگ رہے ہیں قید کہاں تک پھیل چکی ہے نظموں کے زندان میں لوہے جیسی سطریں لفظ کا چھلنی چھلنی سینہ رنگ اور خون کی اٹکل بازی آنکھوں میں تعمیر کا خنجر ننگ دھڑنگ جلّاد کی مونچھوں ، کالے دانتوں جیسی وحشت ! زندہ رہنے کی خواہش بھی چاٹ چکی ہے بھاگ رہے ہیں دو جسموں کے ننگے ...