فیس بک ڈائری - 20 فروری 2024
فیس بک ڈائری - 20 فروری 2024 — ہمارے پاس ہی کیا مغرب کی سیاست سمجھنے والا تاحال چائنہ ، روس اور پورے برصغیر میں بھی کوئی نہیں ۔ ان کے میڈیا جتنا طاقت ور میڈیا بھی ناپید ہے ان کے ہاتھ پاوں ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔ ہم سے زیادہ یہ ہماری زبان ، جغرافیے کے مسائل اور تاریخ جانتے ہیں آپس کے تضادات کو جانتے ہیں خاص کر انڈو پاک کے میڈیا پرسنز ، ادیب ، صحافی اور ہر طرح کے تخلیقی آدمی کو جو عوام پر اثر انداز ہو سکتا ہے بیانیہ بنا سکتا ہے مغرب کو از سرنو دیکھنے کے بعد سفر طے کرنا چاہیے اور لازما کچھ عرصہ ان ممالک میں رہنا بھی چاہیے اگر ممکن ہو یہ اک ناقص سے طالب علم کی راے ہے جو گزشتہ 12 سال سے ان کے ملک میں قریب سے ان کو دیکھ چکا ہے ۔ قریب سے مراد یہ نہیں کہ میں صحافی ہوں مگر سنتا ہوں دیکھتا ہوں ان کے کئی طرح کے پیشوں میں کام کیا ہے ہر طرح کی عوام دیکھی ہے ۔ دن بدن یہ احساس ہے کہ ہماری سیاست ، علم ، نظریات کی کوئی جڑ مضبوط ہونے سے پہلے یہ اک تھیوری سے ہمیں صدی پیچھے دھکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں ہاں آپ نے صحیح سنا صرف اک تھیوری سے !!! اور ہمارے اعلی درجہ کے جینیس ادیب صحافی شاعر بھی...