اشاعتیں

نومبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Facebook Diary - Tauqir Reza

 فیس بک ڈائری  — فیس بک پر سواے حادثات اور سانحات کے کوئی خبر نہیں رہی ۔ رہا کچھ شعرا حضرات کا قبیلہ جس سے عرصہ ہوا مجھے کوئی علاقہ یا سروکار نہیں کیونکہ یہ سب سے غیرسنجیدہ اور بے حس طبقہ ہے ان کا بس چلے تو کسی کی میت یا جنازے پر بھی اک مشاعرہ برپا کریں ۔ بلکہ ایسا ہوتا ہے اور ہو رہا ہے ۔ خیر یہ جہلا سدھرنے والے نہیں کوئی کسی شاعر کو جوکر کہہ رہا تھا تو میں نے کہا بھئی جوکر تو رمزیت دُکھ اور کرب کی کئی علامتوں کا مظہر ہوتا ہے اس عہد کے شاعر تو ہمارے سماج کا بدنما چہرہ ہیں ان سے نہ کسی سنجیدہ ایکٹوٹی کی توقع رکھیں نہ بات کی ۔  سیلاب ہو یا اسرائیل و غزہ کی جنگ اور ملک میں چل رہے جلسے ہی جلسے گرفتاریاں اور ضمانتیں یہ سب بکواس یونہی چلتی رہے گی اور ہم یونہی روتے پیٹتے مر جائیں گے ۔ ریاست کی ماں نہیں ریاست خود مر چکی ہے اسے کیا لگے کہ سیلاب میں کوئی شہر بہہ گیا ہے یا کوئی بستی اجڑ گئی ہے ۔ جتنے غیر سنجیدہ عوام ہیں ایسے ہی ہمارے حکمران ہمیں ملنے ہیں اور کیا توقع ہے؟  آپ بس ہر ایشو پر میمز بنائیں ، اسی شغل میلے میں مصروف رہیں اور ایک دن مر جائیں ! کائنات کو کیا لگے کہ زمین ...

Facebook Diary - Tauqir Reza

 کچھ لوگ بہت مثبت بننے کی کوشش کرتے ہیں اور نصیحت بھی کرتے ہیں ۔ ایک آرٹسٹ کس حد تک مثبت سوچ سکتا ہے اور اردگرد کی منفی صورتحال کے ساتھ مزاحم ہوئے بغیر کیسے گزارا کر سکتا ہے؟ آپ اگر مثبت ہیں تو یہ بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ آپ محفوظ ہیں لیکن کئی لوگ چاہتے ہوئے بھی ایسا نہیں کر پاتے یا وہ ایسا ظاہر نہیں کر پاتے ان کے پیچھے ان کی نفسیات اور سماجی ناانصافیوں کے مقابل ان کا ردعمل اور کئی دماغی الجھنیں جو ان کے دماغ میں  بِلٹ اِن ہوتی ہیں ۔ ہاں آپ کا ٹھیکہ ہرگز نہیں کہ ان کی میڈنیس کو سہاریں یہ بات بالکل درست ہے ۔ لیکن آپ کا ججمنٹل ہونا  بھی ان کے دائرے میں داخل ہونا ہے جب تک کوئی آرٹسٹ کسی انسان کے پرسنل دائرے میں داخل ہوئے بغیر اپنے یا سماج کے متعلق جو دل ہے راے رکھے بولے اسے آزادی ہے ۔  ویسے میرا اپنا ذاتی تجربہ اس کے بالکل برعکس ہے میں نے مثبت اور شائستہ نظر آنے والے بہت سے افراد کو اندر سے بہت منفی اور ان کی خاموشی کو بہت نقصان دہ پایا  ہے   کیا آپ تصور بھی کر سکتے ہیں کہ ثروت حُسین جیسا مثبت ، دعا کا شخصی رُوپ اور بے ضرر انسان خودکشی کی ایسی کوشش کرے گا ؟ ت...

فیس بک ڈائری - توقیر رضا tauqirreza

 فیس بک ڈائری ( مورخہ : 16 نومبر 2013 )   — جسے میں اپنے تئیں سنجیدہ تخلیق کار سمجھتا ہوں اسے کسی میڈیاکر مفاد پرست لکھاری کے ساتھ نشست و برخاست یا اسٹیج شئیرنگ یا کسی طرح کی بھی مطابقت مجھے مزید مایوس کر دیتی ہے اور اس طرح فاصلہ در آتا ہے اور اس فاصلے کو یہ احباب جنہیں میں ایڈمائر کرتا ہوں سمجھ نہیں پاتے کیونکہ میرے پاس ان کے اس ایکٹ کے بعد بتانے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہوتی صرف خاموشی بچتی ہے اور اک دکھ جسے ان کے جانے بنا مجھے اکیلے سہنا ہے ۔ مجھے لگتا ہے سطحیت اپنا بیانیہ مکمل طور پر بنا جاتی ہے اس کی پبلسٹی بھی کرتی ہے مگر سنجیدہ فن کار کی بھی کوئی فکر ہوتی ہے جسے وہ کاغذ کے علاوہ کچھ ہم خیالوں سے بھی شئیر کرنا چاہتا ہے لیکن یہ سنجیدہ مفاہمت پسند طبقہ ایسا کوئی بیانیہ نہیں بننے دیتا بلکہ ہم ایسوں کی فکر کو چوٹ پہنچاتا ہے جو لڑائی نہیں بلکہ اک مزاحمت پر مشتمل ہوتی ہے اور جو کہ ذاتی نہیں بلکہ اس سماج کے لیے ہے اور ہونی چاہیے تاکہ معیاری کام اور فن و فن کار کی عزت میں اضافہ ہو جس کا فائدہ ڈائریکٹ سماج کو ہی ہونا ہے ۔ اور اپنی تنہائی کا کہوں تو وہ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ اپ...

پَنج پنجابی نظماں - توقیر رضا | #tauqirreza

دھدل | کویتا -  ۱ دھدل   پُھٹی واچھاں   وچو   ناساں   وچو   دھدل   پُھٹی دھدل   کنونِیاں   وچو   نکلی   دھدل   اندروں   باہروں   اٹھی   دھدل     جاگی  !  دھدل   اکھ   دی   رُچنڑی   کھا   کے   پِپلوآں   اُتے   جالے   اُنٹردی   سڑکاں   اُتے     پَیلاں   پوندی   چار   چفیرے   کِھلر   گئی   اے   دھدل   دے   ایس   گھوہ   موہ   اندر   رب   دی   شکل   پچھان   نانہہ   ہوندی دھدل   کدے   نانہہ   مُول   کھلوندی     ۔۔ دھدل   ،   دھدل  !  اُبّھے   لمّے   ،   اُتے   تھلے   ہک   جئی   دھدل   جُثے   دی   ہک   رگ   رگ   اندر   ناڑاں   اندر   ،   ناڑاں   دی   دیواراں   اندر   (  سبزے   اندر ...