فیس بک ڈائری - توقیر رضا tauqirreza
فیس بک ڈائری ( مورخہ : 16 نومبر 2013 ) — جسے میں اپنے تئیں سنجیدہ تخلیق کار سمجھتا ہوں اسے کسی میڈیاکر مفاد پرست لکھاری کے ساتھ نشست و برخاست یا اسٹیج شئیرنگ یا کسی طرح کی بھی مطابقت مجھے مزید مایوس کر دیتی ہے اور اس طرح فاصلہ در آتا ہے اور اس فاصلے کو یہ احباب جنہیں میں ایڈمائر کرتا ہوں سمجھ نہیں پاتے کیونکہ میرے پاس ان کے اس ایکٹ کے بعد بتانے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہوتی صرف خاموشی بچتی ہے اور اک دکھ جسے ان کے جانے بنا مجھے اکیلے سہنا ہے ۔ مجھے لگتا ہے سطحیت اپنا بیانیہ مکمل طور پر بنا جاتی ہے اس کی پبلسٹی بھی کرتی ہے مگر سنجیدہ فن کار کی بھی کوئی فکر ہوتی ہے جسے وہ کاغذ کے علاوہ کچھ ہم خیالوں سے بھی شئیر کرنا چاہتا ہے لیکن یہ سنجیدہ مفاہمت پسند طبقہ ایسا کوئی بیانیہ نہیں بننے دیتا بلکہ ہم ایسوں کی فکر کو چوٹ پہنچاتا ہے جو لڑائی نہیں بلکہ اک مزاحمت پر مشتمل ہوتی ہے اور جو کہ ذاتی نہیں بلکہ اس سماج کے لیے ہے اور ہونی چاہیے تاکہ معیاری کام اور فن و فن کار کی عزت میں اضافہ ہو جس کا فائدہ ڈائریکٹ سماج کو ہی ہونا ہے ۔ اور اپنی تنہائی کا کہوں تو وہ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ اپ...