انسان عظیم ہے

انسان عظیم ہے  (کچھ خیالات) 

ہم اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو نوع انسانی کے تاریخی سفر کو یکسر الٹ پلٹ دینے والے عہد میں زندہ ہے  ۔ اتنا کچھ کسی نسل نے نہیں دیکھا ہوگا اکیسویں صدی کے ظہور کے ساتھ انسان نے بالکل الگ دنیا کا مشاہدہ کیا جہاں دن بدن زندگی کے ہر شعبے میں حیران کن تبدیلیاں اور ترقی رونما ہوئی ۔ میں ہر چیز کو انسان کے ماضی اور اس کے تاریخی سفر کے پس منظر میں دیکھتا ہوں ۔ میں بد قسمت نہیں خوش قسمت ہوں کہ انسانی ترقی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ انسان جس کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ۔  آج کتنی بیماریوں کا علاج دریافت کر چکا ہے آنے والا عہد طبل جنگ بجاتا ہوا دکھائی دیتا ہے لیکن اگر اس سب کے بعد یا قبل انسان نے کوئی ایسا درمیانی رستہ تلاش کر لیا جہاں اس کی فطرت کو اس کے اپنے ہم جنس مفاد پرست  طبقہ استعمال نہ کر سکے اور انسان اک ہارمنی کے ساتھ رہنے لگے تو یہ زمین پر جنت بسانے کے مترادف ہو گا جہاں ہر سہولت میسر ہے  اور جہاں انسان ایسے خواب دیکھ رہا ہے کہ ساری کاینات اس کی دسترس میں ہے ۔ اگر آپ  انسان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے موجودہ عہد تک آئیں تو آپ خوش ہوں گے بے شک کسی نے بھی ترقی کی میرا حصہ اگر اس میں صفر بھی ہے تو مجھے کیوں ایسا لگتا ہے کہ یہ میری ہی ترقی ہے انسان ہی کی ترقی ہے ۔ عجیب طمانیت محسوس ہوتی ہے۔ انسان بنیادی طور پر افراط اور تفریط کا شکار رہے ہیں ورنہ آپ اگر یہ سوچیں کہ مثلا اگر انسان  نے خدا کا تصور گھڑا بھی ہے تب بھی وہ اس تصور تک ایسے ہی نہیں پہنچا ہوگا اس کے پیچھے کی تنہائی اور کرب بھی مدنظر رکھنا چاہیے ایسے ہی کسی کو خدا کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور اگر کسی نے یہ خیال کیا کہ وہ تنہا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں وہ خود اپنی ذہانت اور محنت سے اپنی تکلیفوں میں کمی کر رہا ہے تو اس سے بھی لڑنے کی ضرورت نہیں  دونوں انسان ہیں اور دونوں اسی زمین کے باسی ہیں اور اپنے اپنے دلائل رکھتے ہیں ۔ مشکل میں دونوں نے ہی اک دوسرے کے کام آنا ہے ۔ دونوں کے آباو اجداد نے جانے کہاں کہاں سے سفر کر کے انہیں یہاں تک پہنچایا ہے ۔۔ خیر کنفیوژن اس عہد کی دین ضرور ہے مگر اس سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ بہادری سے سوال کرنے چاہئیں اور جوابات تلاش کرنے چاہیں  یہ انسانی ذہانت کے عروج کا زمانہ ہے یہاں کسی کو سُپر نیچرل ماننے سے پہلے انسان کو خود اپنی بڑائی پر ایمان لانا ہوگا ۔اور اپنے اندر صدیوں سے پنپتے ہوئے ڈر نکال کر باہر پھینک دینا ہوں گے ۔ 

توقیر رضا 
Tauqir Reza

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

70 نظمیں | توقیر رضا | اردو + پنجابی

101 اشعار - توقیر رضا

پَنج پنجابی نظماں - توقیر رضا | #tauqirreza